نواز شریف کی طبیعت نا ساز، مرض کی تشخیص جاری

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی، مرض کی تشخیص جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ نے دن ایک بجے تک سابق وزیراعظم نواز شریف کو کھانا کھانے اور پانی پینے سے روک دیا ہے،وزیراعظم نواز شریف سروسز اسپتال میں تیسرے روز بھی زیرعلاج ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ میڈیکل بورڈ تا حال نوازشریف کی بیماری کی تشخیص نہ کر سکا،جبکہ ڈاکٹرز نے ان کے مزید ٹیسٹ بھی تجویز کر دیئے ہیں۔
کراچی سے آئے ماہر بون میرو ٹرانسپلانٹ ڈاکٹر طاہر شمسی نے نوازشریف کا طبی معائنہ کیا ہے اور انہیں نو بجے ناشتہ کرا کر کھانے سے روک دیا گیا ہے وہ دوپہر ایک بجے تک پانی بھی نہیں پی سکیں گے،آج دوپہر انہیں پیٹ اسکین ٹیسٹ کے لیے پی کے ایل آئی لیجایا جانے کے امکانات ہیں، پیٹ اسکین دوسرے ٹیسٹوں کی نسبت کسی بھی بیماری کی جلد تشخیص کر سکتا ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کو امیون تھرمبو سائیٹوپینیا کا مرض لاحق ہو سکتا ہے، امیون تھرمبو سائیٹوپینیا خون کے خلیات کی ٹوٹ پھوٹ کا نام ہے، اس مرض میں جسم میں خلیات ٹوٹنے کے باعث فوری کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں، خلیات بنانے کا سسٹم خراب ہونے پر پلیٹلیٹس میں فوری کمی آجاتی ہے، امیون تھرمبو سائیٹوپینیا قابل علاج مرض ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبیعت کی سخت خرابی کے بعد بدھ کی رات نیب لاہور کے دفتر سے سروسز اسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا۔
نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ اس دن خون کے نمونوں میں پلیٹ لیٹس کی تعداد 16 ہزار رہ گئی تھی جو اسپتال منتقلی تک مزید کم ہوکر 12 ہزار ہوگئی تھی اور پھر ان کی تعداد صرف دو ہزار رہ گئی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

