Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف کی طبیعت نا ساز، مرض کی تشخیص جاری

Now Reading:

نواز شریف کی طبیعت نا ساز، مرض کی تشخیص جاری
Nawaz- Hospital- File

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی، مرض کی تشخیص جاری ہے۔

 تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ نے دن ایک بجے تک سابق وزیراعظم نواز شریف کو کھانا کھانے اور پانی پینے سے روک دیا ہے،وزیراعظم نواز شریف  سروسز اسپتال میں تیسرے روز بھی  زیرعلاج ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ میڈیکل بورڈ تا حال  نوازشریف کی بیماری کی تشخیص نہ کر سکا،جبکہ ڈاکٹرز نے ان کے مزید ٹیسٹ بھی تجویز کر دیئے ہیں۔

کراچی سے آئے ماہر بون میرو ٹرانسپلانٹ  ڈاکٹر طاہر شمسی نے نوازشریف کا طبی معائنہ کیا ہے اور انہیں نو بجے ناشتہ کرا کر کھانے سے روک دیا گیا ہے وہ دوپہر ایک بجے تک پانی بھی نہیں پی سکیں گے،آج دوپہر انہیں پیٹ اسکین ٹیسٹ کے لیے پی کے ایل آئی لیجایا جانے کے امکانات ہیں، پیٹ اسکین دوسرے ٹیسٹوں کی نسبت کسی بھی بیماری کی جلد تشخیص کر سکتا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کو امیون تھرمبو سائیٹوپینیا کا مرض لاحق ہو سکتا ہے، امیون تھرمبو سائیٹوپینیا خون کے خلیات کی ٹوٹ پھوٹ کا نام ہے، اس مرض میں جسم میں خلیات ٹوٹنے کے باعث فوری کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں، خلیات بنانے کا سسٹم خراب ہونے پر پلیٹلیٹس میں فوری کمی آجاتی ہے، امیون تھرمبو سائیٹوپینیا قابل علاج مرض ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبیعت کی سخت خرابی کے بعد بدھ کی رات نیب لاہور کے دفتر سے سروسز اسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا۔

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ اس دن خون کے نمونوں میں پلیٹ لیٹس کی تعداد 16 ہزار رہ گئی تھی جو اسپتال منتقلی تک مزید کم ہوکر 12 ہزار ہوگئی تھی اور پھر ان کی تعداد صرف دو ہزار رہ گئی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر