وزیراعظم نے کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے کشمیر فریڈم ٹری لگا دیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے کشمیر فریڈم ٹری لگا دیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر انہوں نے یہ پودا لگایا۔ اس موقع پر ملک کی ترقی اور مقبوضہ کشمیر کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور ملک امین اسلم سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
واضح رہے کہ آج مقبوضہ کشمیر پربھارت کے غاصبانہ قبضے کا دن ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانی و کشمیری شہری 27 اکتوبر 1947 کو کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف آج یوم سیاہ منارہے ہیں۔
صدر مملکت عارف علوی نے یوم سیاہ کشمیر کےموقع پراپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کشمیریوں کےساتھ کھڑا ہے اور پوری دنیا میں کشمیریوں کے حقوق کی بات کرتا ہے، کشمیریوں کا مقدمہ پاکستان کا مقدمہ ہے، ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ اٹھائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر عالمی برادری سے کشمیر میں بھارتی مظالم ختم کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم سیاہ کشمیر پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جارہا ہے،اس سال یوم سیاہ ماضی کی نسبت مختلف اورنمایاں ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی آج پہلے سے کہیں زیادہ سفاکانہ رخ اختیار کر گئی ہے، نام نہاد “بڑی جمہوریت” ہونے کے دعویدار بھارت کا اصل چہرہ مکمل طورپر بے نقاب ہوچکا ہے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیری بھائیوں و بہنوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، پاکستان کشمیریوں کی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارایت کے حصول تک ان کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ ہر دن یوم سیاہ ہے جب تک کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں ملتا،پاکستان کا نیو یارک میں مشن کشمیر کے عوام کا بھی مشن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News