وفاقی کابینہ اجلاس: نیب قوانین میں ترامیم کا آرڈیننس مؤخر

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آبد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
وافاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت قانون کی جانب سے کابینہ کو بھجوائے گئے تمام 6 آرڈیننس کی منظوری موخر کردی گئی جس میں نیب قوانین میں ترامیم کا آرڈیننس، بے نامی ٹرانزیکشن سے متعلق آرڈیننس، لیگل ایڈ اینٖڈ جسٹس اتھارٹی آرڈیننس، سپیئریئر کورٹس ، لیٹر آف ایڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن آرڈیننس اور خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے آرڈیننس بھی شامل ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں سعودیہ ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کے کردار پر اعتماد میں لیا اور بتایا کہ کل ایران کا کامیاب دورہ کیا، کل سعودی عرب روانہ ہوں گا۔
وفاقی کابینہ نے 11 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا جبک کابینہ کی جانب سے متعدد ایجنڈا آئٹمز کی منظوری بھی دے دی گئی۔
وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کو دورہ چین پر بریفنگ دی او بتایا کہ چین کے ساتھ مقبوضہ کشمیر، علاقائی سلامتی، اور ملکی معیشت پر بات ہوئی ہے۔
وفاقی کابینہ کو اسلام آباد ماسٹر پلان پر بریفنگ بھی دی جائے گی، رئیل اسٹیٹ آرڈیننس 2019 بھی کابینہ ایجینڈے میں شامل ہے۔
اس کے علا وہ اجلاس کے دوران نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ کے ایم ڈی کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر کا معاملہ، سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج پالیسی بورڈ کے ممبر کی تعیناتی کا معاملہ اور اسلام آباد بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی ایمپلائز سروس ریگولیشن 2019 کی منظوری کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
اسلام آباد ہیلتھ کیئر ایکٹ کے تحت بورڈ آف اتھارٹی کے ارکان کی تعیناتی بھی کی جائے گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان کونسل فار ریسرچ ان واٹر ریسورسز کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی، غیر قانونی تمباکو کی پیداوار اور سمگلنگ روکنے کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے نئے ماسٹر پلان پر بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ریسٹرکچرنگ پر بریفنگ بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے، اجلاس میں عوامی مفاد کے منصوبوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News