Advertisement

مسلم لیگ ن کا مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ

Shahbaz- Molana- Bilawal

مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ اس کے وقت کے تعین کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کارکنان کو متحرک کرنے کے لیے مولانا سے مل کر مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، مولانا کے ساتھ ہیں، آزادی مارچ میں شرکت کے لئے پہلے ہی یکجہتی کا اظہار کر چکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی آج قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کررہے ہیں ۔

شہبا ز شریف اور بلا ول بھٹو  دو نو ں رہنماؤں نے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ ٹھیک طرح سے پیش نہیں کر سکے۔

Advertisement

 شہبازشریف کا اس ضمن میں مزید کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کشمیر کا مقدمہ ہار چکی ہے جبکہ ملکی مسائل میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بیرونی خطرات بھی بڑھ رہے ہیں، ہمیں خوف مشکل حالات سے نہیں بلکہ حکمرانوں کی نااہلی اور حماقتوں سے ہے تاہم ہم ملک وقوم کو درپیش مسائل اور مشکلات میں مایوس نہیں ہونے دیں گے۔

پیپلزپارٹی کے اعلامیہ کے مطابق  بلا ول اور شہبا ز شریف کی ملاقات میں مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دونوں رہنما سیاسی معاملات پر غور کرینگے، حکومت مخالف اپوزیشن کی تحریک پر بھی غور کیا جائے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی بیان دیا ہے کہ ان کی سیاسی پارٹی دیگر جماعتوں کیساتھ مل کرعوام کو اس ظالم حکومت کے چنگل سے چھڑانے کے لیے مشترکہ جدوجہد کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version