Advertisement

ملک میں یکساں اورمعیاری تعلیم کافروغ عمران خان کامشن ہے،فردوس عاشق اعوان

دشمن

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان کاکہناہےکہ ملک میں یکساں اورمعیاری تعلیم کا فروغ عمران خان کا مشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹرپرپیغام دیتے ہوئےمعاون خصوصی کاکہناتھا کہ غریبوں اورمحروموں کےحقوق کے ضامن احساس پروگرام کےتحت اہل اورحقدارطلباء کو 50 ہزار اسکالرشپس دیےجائیں گے،ملک میں یکساں اورمعیاری تعلیم کا فروغ عمران خان کا مشن ہے۔

انہوں نےکہا کہ یہ وظائف ان خاندانوں کے طلباء میں تقسیم کئے جائیں گے جن کی آمدن پینتالیس ہزارروپے سے کم ہے۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کاکہناہے کہ کم آمدن والے افراد کی سماجی بہبود کےپروگرام کےتحت 50 فیصدکوٹہ خواتین جبکہ دو فیصد کوٹہ معذورطلباء کیلئےمختص ہوگا۔

معاون خصوصی نے کہاکہ حکومت کی جانب سےجاری کیے گئےوظائف میں کتابوں کی فراہمی، ٹرانسپورٹ، رہائش اوردیگر ضروریات شامل ہوں گی۔جس کااطلاق تقریباً 152 تمام سرکاری یونیورسٹیوں پرہوگا۔ 

Advertisement

واضح رہے کہ احساس پروگرام کے تحت آئندہ 4 سال کیلیے ہر ماہ 80 ہزار افراد کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں اور لاکھوں افراد ہنر کی تعلیم سے مستفید ہوں گے۔

غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے لیے احساس پروگرام 42.65ارب روپے کا ہے جس سے آئندہ 4سال میں ایک کروڑ 61 لاکھ افراد استفادہ کریں گے۔

 احساس پروگرام کے ذریعے کم آمدن کے حامل افراد کو معاشی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کیلیے 3 ارب روپے سے زائد کے قرضے دیئے جائیں گے، بلا سود قرضوں کے پروگرام سے نامساعد حالات کے شکار افراد کو باعزت روزگار ملے گا۔

احساس پروگرام کے تحت آئندہ 4 سال کیلیے ہر ماہ 80 ہزار افراد کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں اور لاکھوں افراد ہنر کی تعلیم سے مستفید ہوں گے، پروگرام کے 3 حصے ہیں جس میں بلا سود قرضوں کی فراہمی، ووکیشنل تربیت کی فراہمی اور چھوٹے اثاثوں کی منتقلی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version