Advertisement

بلاول بھٹو آج اسفند یارولی سے اہم ملاقات کریں گے

Bilawal-Asfand-Yar-Wali meeting

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفند یارولی سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطا بق بلاول بھٹو زرداری نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر سیاسی رہنماؤں سے رابطے تیزکر دیئے ہیں، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اسفندیار ولی میں رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات آج شام ہوگی، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

 

ملاقات میں مسئلہ کشمیر، افغانستان اور خطے کی صورت حال بھی زیر بحث آئے گی۔

اسفند یار ولی خان کے ہمراہ زاہد خان، میاں افتخار، امیر حیدر ہوتی ہوں گے جبکہ بلاول بھٹو کے ہمراہ یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور فرحت اللہ بابر ہوں گے۔

Advertisement

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ اور دھرنے پر گفتگو ہو گی۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن 27 اکتوبر کو حکومت کے خلاف آزادی مارچ کرنے جارہے ہیں جس پر اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں پی پی اور ن لیگ نے حمایت کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ پورے ملک سے انسانوں کا سیلاب آ رہا ہے۔

 حکومت تنکوں کی طرح بہہ جائے گی، ہو سکتا ہے 27 اکتوبر سے پہلے ہی تبدیلی آ جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version