Advertisement

وزیر اعظم عمران خان کی تہران میں ایرانی صدر سے ملاقات

imran meet iran

 

وزیراعظم عمران خان برادر ہمسایہ ملک ایران پہنچے جہاں‌انہوں‌ نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کے سکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی زلفی بخاری اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے.

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خانایک رو زہ دورے پر آج تہران پہنچے تو ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

 ائیر پورٹ سے وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد کو صدارتی محل لے جایا گیا جہاں انہوں نے ایرانی صدر سے ملاقات کی۔

Advertisement

 وزیراعظم نے اس ملا قات کے دوران کہا کہ پاکستان برادر ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

 اس ملاقات میں دونوں رہنماوں کے مابین باہمی تعلقات بڑھانے اور تجارت سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب کے ساتھ کشیدگی ختم کرانے پر بھی بات چیت ہوئی، عمران خان نے کشمیر میں بھارتی مظالم سے بھی ایرانی قیادت کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مظابق  وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے جس میں دونوں ملکوں کے مابین برادرانہ تعلقات  سمیت دیگر موضوعات زیر غور آئیں گے۔

  یا د رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا یہ دوسرا دورہ ایران ہے، اس سے قبل وزیراعظم رواں سال اپریل میں بھی ہمسائے ملک کا دورہ کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایران کے دورے کے بعد وزیراعظم عمران خان منگل کو سعودی عرب کا دورہ بھی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی اہم وجہ بتا دی
جی ٹو فریم ورک : امارتی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط
افغانستان سے اب دہشتگردی ہوئی تو بھاری قیمت چکانی پڑے گی ، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version