Advertisement

فیصل آباد: سمندری کے علاقے ترکھانی میں درندگی کا ایک اور واقعہ

Man killed Teenager in Faisalabad after rape

سمندری کے علاقے ترکھانی میں درندگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق بائیس سالہ شخص نے آٹھ سالہ بچے کو مبینہ طور  پر زیادتی کے بعد قتل کردیا، ملزم کی شناخت قاسم کے نام سے ہوئی   ہےجو  بچے سعد کو گھر سے لیکر گیا اور زیادتی کے بعد قتل کردیا۔  بچے کی لاش گنے کے کھیتوں سے برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق بچے کا گلہ اور پیٹ تیز دھار آلے سے کاٹے گئے۔ بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔  مزید تفصیلات پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گی۔

سٹی پولیس آفیسر اظہر اکرام،ایس ایس پی آپریشنز علی رضا اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

ایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم قاسم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس نے واضح کیا کہ  ملزم نے اقبال جرم کر لیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ترکھانی کے علاقے میں بچوں سے زیادتی کرکے ویڈیوز بنانے والا گروہ بھی گرفتار ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version