Advertisement

نیب کی خورشید شاہ کے مزید 15 دن کے ریمانڈ کی استدعا

Nab - Khursheed Shah

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشیدشاہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں نیب نے مزید 15 دن کے ریمانڈ کی استدعا کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر کی احتساب عدالت میں خورشیدشاہ کے خلاف اثاثہ جات کیس پر سماعت ہوئی جہاں خورشید احمد شاہ کو ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد چوتھی بار پیش کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سماعت شروع ہوئی تووکیل نیب نے کہا عدالت کےحکم پر ڈاکٹروں نے خورشید شاہ کامیڈیکل چیک اپ کیا، میڈیکل رپورٹ میں مجموعی حالت تسلی بخش قراردی گئی،وکیل نیب نے نیب کی جانب سےکی گئی تحقیقات سےعدالت کو آگاہ کیا اور کہا تحقیقات جاری ہیں مزید ریمانڈ دیا جائے، خورشید شاہ نیب سے مکمل تعاون نہیں کر رہے لہذا 15دن کا مزید ریمانڈ دیا جائے۔

نیب کے وکیل کے بعد رضا ربانی کا کہنا تھا کہ نیب نے جو بھی سوالات دیئے ان کا جواب جمع کرا دیا گیا ، پہلے دن سے کہنا تھا خورشید شاہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، 5 ارب کی کہانی متاثرین باجوڑ کے اکاؤنٹ پرختم ہوتی ہے، گھر ،اسمبلی کے فنڈز ریزنگ اکاؤنٹ کی بنا پرحراست میں رکھا گیا ہے، یہ سب ہی پوچھنا اورکرنا تھا تو گرفتار کرنےکی کیا ضرورت تھی۔

Advertisement

واضح رہے 18 ستمبر کو نیب سکھر اور راولپنڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میں پیپلز پا رٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کیا تھا ، بعد ازاں احتساب عدالت نے خورشید شاہ 21 ستمبر تک راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور چین کا اشتراک؛ زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیش رفت
ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
سندھ میں دریاؤں اور بیراجوں پر پانی کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
امیر البحر نے کراچی میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا
پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں توسیع کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version