Advertisement

بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دینے پر وزیراعظم کا پاک فوج کو سلام

انٹرویو

وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں اور پاک فوج کے جوان کے درجات کی بلندی، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

عمران خان نے پاک فوج کو بھارتی سیکیورٹی فورسز کو منہ توڑ جواب دینے اور جرات و بہادری پر سلام پیش کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان اور تین شہری شہید ہوگئے۔

اس موقع پر آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا جس کے نتیجے میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

Advertisement

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر جورا،شاہ کوٹ اور نوسہری سیکٹرز میں سیزفائر کی خلاف ورزیاں کیں  اور جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ بھارت مبینہ کیمپوں کونشانہ بنانےکی آڑمیں معصوم شہریوں کونشانہ بنا رہاہے۔ زخمی شہریوں کوڈسٹرکٹ اسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے۔ بھارتی فوج نےجان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ یو این مبصرمشن،ملکی،غیر ملکی میڈیاکو آزاد جموں کشمیر میں آزادانہ رسائی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر یہ بھی کہا تھا کہ بھارت کو سیز فائرخلاف ورزیوں کاہمیشہ منہ توڑ جواب ملےگا۔ پاک فوج ایل اوسی پرمعصوم شہریوں کی حفاظت جاری رکھےگی۔ پاک فوج ایل اوسی کی خلاف ورزی پربھارتی فوج کوناقابل برداشت نقصان پہنچائےگی۔ سچ بتا کرجھوٹےبھارتی دعوؤں،جعلی فلیگ آپریشن کی تیاریوں کوبےنقاب کرتےرہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version