Advertisement

وزیراعظم کی ایم کیو ایم اورجی ڈی اے کے وفد سے ملاقات

خالد مقبول

وزیراعظم عمران خان سے کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائینس اور ایم کیو ایم کے وفد کی الگ الگ ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں ایم کیوایم نے فواد چوہدری کے بیان پر تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھ دئیے اور پارٹی دفاترکی واپسی، لاپتہ کارکنان کی بازیابی کا مطالبہ بھی دہرایا،اتحادی جماعت کے تحریری معاہدے پر عملدرآمد میں پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا، میئر کراچی نے بلدیاتی اختیارات، آرٹیکل 140 اے کے اطلاق کا مطالبہ ، کیا اور کہا کراچی اور حیدرآباد کے لیے ترقیاتی پیکج جلد جاری کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کےوفد میں خالد مقبول،کنور نوید جمیل، وسیم اختر، فیصل سبزواری اور خواجہ اظہار شامل تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائینس کے وفد  نےبھی ملاقات کی، وفد میں سینیٹر مظفر حسین شاہ، ممبر قومی اسمبلی غوث بخش مہر، ممبران سندھ صوبائی اسمبلی محترمہ سائرہ بانو ، علی نواز شاہ، عبدالرزاق، علی غلام، علی گوہر خان مہر، عارف مصطفی جتوئ، حسنین علی مرزا، محمد رفیق شریک تھے۔

جی ڈی اے کے وفد نے اپنے حلقوں میں درپیش مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا وزیر اعظم نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ احساس اور صحت انصاف پروگرامز کو اندرون سندھ تک وسعت دی جائے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تو ایئرپورٹ پر چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وفاقی وزیر اعظم سواتی، خسرو بختیار، فیصل واوڈا، معاون خصوصی ندیم بابر، اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version