پاک بحریہ کے سربراہ کی آسٹریلیا میں سی پاور کانفرنس 2019 میں شرکت

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے آسٹریلیا میں منعقدہ سی پاور کانفرنس2019 میں شرکت کی ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تین روزہ سی پاور کا نفرنس میں 80 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی اور اس موقع پر امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی مختلف ممالک کی بحریہ کے سربراہان سے اہم گفت و شنید ہوئی۔
ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ یہ کانفرنس انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپوزیشن کے سلسلے کی ایک سرگرمی ہے۔
کا نفرنس کے دوران ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے آ سٹریلیا ، برونائی اور فلپائن کی بحریہ کے سربراہان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔
ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
نیول چیف نے ملاقاتوں کے دوران عالمی بحری افواج پر مشتمل کمبائنڈ میری ٹائم فورسزمیں پاک بحریہ کے کردار اورپاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام پر روشنی ڈالی۔
سربراہ پاک بحریہ نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور عالمی میری ٹائم سکیورٹی کے لئے کی جانے والی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو اُجاگر کیا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

