Advertisement

وزیراعظم ایک دورہ ایران کے بعد وطن روانہ

PM Leaves for Pak

وزیراعظم عمران خان ایران کے ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کت مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیراعظم عمران خان کو تہران ایئرپورٹ پررخصت کیا۔

یاد رہےکی وزیراعظم عمران خان نےایران کے دورے میں صدر حسن روحانی ،سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور جواد ظریف سے ملاقاتیں کی تھی۔

عمران خان نے مقبوضہ کشمیر پر ایرانی قیادت کے موقف کو سراہا اور کہا کہ بھارت کے 5 اگست کے غیر قانونی و یکطرفہ اقدامات سے خطے میں امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

عمران خان نے ایرانی صدرحسن روحانی سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کے سکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں رہنماوں کے مابین باہمی تعلقات بڑھانے اور تجارت سمیت دیگر امور زیرغورآئے۔

Advertisement

اس موقع پروزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کو داخلی و خارجی طور پر متعدد مسائل کا سامنا ہے، مسلم اقوام کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا پیغام پہنچانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ملاقات میں شاہ محمود قریشی اور زولفقار بخاری بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک رو زہ دورے پر آج تہران پہنچے تو ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا تھا اور  یہ وزیر اعظم کا دوسرا دورہ ایران ہے، اس سے قبل وزیراعظم رواں سال اپریل میں بھی ہمسائے ملک کا دورہ کر چکے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان ایران سے وطن واپسی کے بعد منگل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
انڈس شیلڈ ایلفا، فضائی جنگی مشق کیلئے پاکستان ایئرفورس کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version