Advertisement

رویت ہلال کمیٹی کو صفر کے مہینے کی غلط اطلاع پر معافی مانگی چاہیے،فواد چو ہدری

fawad_isl

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کو صفر کے مہینے کی غلط اطلاع پر معافی مانگی چاہیے۔

تفصیلات کے مطا بق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چو ہدری کا کہنا تھا کہ اگر دوربین سے چاند دیکھنا غلط ہے تو پھر عینک سے دیکھنا بھی غلط ہے، صفر کے مہینے کیلئے تصاویر جاری کی ہیں جس سے چاند کی شہادت دیکھی جا سکتی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں ایسا بے شعور طبقہ موجود ہے جس سے بات ہی نہیں کی جا سکتی تاہم باشعور طبقے کو بتانا چاہتا ہوں کہ عقل و علم سے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی میں 80،80 سال کے بابے نہیں ہونے چاہئیں۔

جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد چو ہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی پی کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کو پلی بارگین کے بغیر رہا کردیا جائے تاہم ہم تو روز کہتے ہیں کہ پیسے دو اور ابو لو، نواز شریف اور آصف زرداری شطرنج کھیل رہے ہیں جبکہ فضل الرحمان ایک پیادہ ہیں،  ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پاس اپنے لوگ نہیں تاہم جے یو آئی کے پاس مدارس کے لوگ موجود ہیں۔

Advertisement

فواد چوہدری نے کہا کہ کنٹرول لائن عبور کرنے کا مطلب ایک نئے وار زون میں داخل ہونا ہوگا، مارچ کریں لیکن امن کو ہاتھ سے نہ جانے دیں،ہمارے لیے کشمیر میں بڑا چیلنج ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version