ملک کا ہرطبقہ نالائق حکومت سےنجات چاہتا ہے،نیر بخاری

سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ ملک کا ہر طبقہ نالائق حکومت سے نجات چاہتا ہے
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کے پاس مستعفی ہونے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔
سید نیر بخاری کا کہنا تھا کہ مہنگائی بیروزگاری اور معاشی بدحالی کی سونامی عوام پر عذاب ہے۔
نیر بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے مانچسٹر فصل آباد کی صنعتیں بند ہو چکی ہیں، سبزیاں مہنگی ہونے کے باوجود کسان بدحال ہے۔
اپنے بیان میں سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہا کہ تمام کاروبار ٹھپ مگر عمران خان کے اثاثے بڑھے ہیں۔
سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی وفادار حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے،پارلیمنٹ پر تالے لگانے والے کو خمیازہ بگھتنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News