Advertisement

ہم حکومت گرا کر خود انتظام سنبھالیں گے، مو لا نا فضل الرحمان

March-molana

 

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ڈی چوک ہماری منزل نہیں، ہم حکومت گرا کر خود انتظام سنبھالیں گے۔

تفصیلات کے مطا بق جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک ہماری منزل نہیں ہے ہم حکومت گرا کر خود انتظام سنبھالیں گے۔

ذرائع کے مطا بق سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے اور اب یہ ہمارے ہاتھ میں ہے،موجودہ حکمران ملک کے لیے رسک بن چکے ہیں،کرسی پر بیٹھنے سے کوئی حکمران نہیں بن جاتا،

حکومت حزب اختلاف کے صبر کا مزید امتحان نہ لے اور وزیر اعظم عمران خان فوراً مستعفیٰ ہو جائیں۔

Advertisement

سر براہ جے یو آئی ف نے کہا کہ حکومت اپنا معاہدہ توڑ چکی ہے اور ہم ابھی تک معاہدے پر قائم ہیں، 126 دن کا دھرنا ہمارے لیے کوئی آئیڈیل نہیں ہمارا احتجاج ایک تحریک ہے،افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ حزب اختلاف میں دراڑ ہے لیکن رہبر کمیٹی کے اجلاس نے یکجہتی کا پیغام دیا۔ رہبر کمیٹی نے کہا ہے کہ ڈی چوک جانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

انھو ں نے کہا کہ حکومت نے ہر طرف کنٹینر لگا رکھے ہیں ہمیں بتائیں کہ مذاکرات کے لیے راستہ کہاں سے کھلا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلے ہمت نہیں کی لیکن موجودہ حکومت کے دور میں کشمیر بھی ہم سے چھین لیا گیا۔

ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے کشمیر کے مسئلے پر کسی نے پاکستان کی حمایت نہیں کی۔

آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو کہا تھا کہ اپنی آئینی حیثیت ٹھیک کر لو، استعفیٰ دے دو، رہبر کمیٹی کے اجلاس میں آج کے اجلاس کے عوام کے مطالبے کے ساتھ متفق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھرنے میں شریک تین بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن، پی پی پی اور اے این پی نے استعفوں، لاک ڈاؤن اور دھرنے کی تجویز سے اختلاف کیا تاہم رہبر کمیٹی میں مزید غور ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version