فضل الرحمان کےپلان بی کااعلان،لاہورپولیس حرکت میں آگئی

جمعیت علمائےاسلام (ف)کےمولانافضل الرحمان کی پلان بی کی آڑ میں ملک بھرکی اہم شاہراہیں بند کرنے کی کال کے اعلان پرلاہور پولیس نے بھی کمر کس لی۔
تفصیلات کےمطابق جےیوآئی (ف) کےپلان بی سےنمٹنےکیلئےلاہور پولیس نےحکمت عملی تیارکرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہورپولیس کے افسران اوراہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
ذرائع نےبتایاکہ ایس پیز، ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز پلان بی کی کال کے بعد رات گئےسےاب تک تھانوں اور دفاتر میں موجود ہیں۔
زرائع نے بتایا کہ لاہور کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہےجس میں ٹھوکر، بابوصابو اور شاہدرہ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزمولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اب سے پلان بی شروع کیاجارہاہے۔
مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ سے خطاب میں کہا ہے کہ پلان بی کے لیے گھروں سے نکل پڑیں جب سب نکلیں گے تو ان کا حکومت۔میں رہناممکن نہیں ہوگا ۔
انکا کہنا تھا کہ پلان بی میں بھی آپ کے ساتھ ہونگا اورآپکے ساتھ شانہ بشانہ لڑونگا کوئی قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے ہیں۔
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مولانا کا کہنا تھا کہ پلان بی کے لیے گھروں سے نکل پڑیں، جب سب نکلیں گے تو ان کا حکومت میں رہنا ممکن نہیں ہوگا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News