Advertisement

جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر صدر پاکستان کی قوم کو مبارکباد

صدر پاکستان

عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں حضرت محمدﷺ کی تعلیمات پرعمل کرتے ہوئے ملک میں امن واستحکام یقینی بنانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کی پیروی کر نے اور انسانیت کی فلاح کے لیے ان کے اسوہ حسنہ کے فروغ پرزور دیا ۔

ذرائع کے مطا بق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہےکہ ہمیں پیغمبراسلام حضرت محمد ﷺ کے پیروکار ہونے کے ناطے اور ان کی تعلیمات پرعمل کرتے ہوئے ملک میں امن واستحکام یقینی بنایا چاہی، دشمنوں نے بھی آپ ﷺکو صادق اور امین کا لقب دیا۔

وا ضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے پیغام میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور ملک میں محبت، امن اور ہم آہنگی کی فضا پیدا کرنے کے لیے محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ پرعمل کی اہمیت واضح کی۔

Advertisement

آج دنیا بھر میں اللہ کے نبیﷺ کی ولادت پر جشن کا سماں ہے، عاشقان رسول اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کررہے ہیں۔

لاہور میں پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے اکیس توپوں کی سلامی دی، فضائیں اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھیں، ملک بھر کی مساجد میں نماز فجر کے بعد پاکستان میں امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version