Advertisement

کچھ لوگ مذہب کا لبادہ اوڑھ کر اسلام آباد آئےہیں ، فردوس عاشق اعوان

کینیڈین ہائی

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سےاسلام آباد میں تھیٹرچل رہا ہے اورمارچ کےشرکا کا کوئی واضح ایجنڈا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جوہردفعہ شائستگی کی حدیں پھلانگتا ہے اس کے لیے مذاکراتی کمیٹی بنائی ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ حکومت نےجمہوری روایات کےمطابق مارچ کی اجازت دی اور ہم نے احتجاج کرنے والوں کواسلام آباد میں خوش آمدید کیا جبکہ وہ حکومت کی رٹ چیلنج کرنے آرہے تھے مگر پھر بھی ہم نے ان کا خیرمقدم کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کے اصولوں کو پڑھا ہے لیکن مولانا فضل الرحمان نے مذہب کا کارڈ استعمال کیا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کچھ لوگ مذہب کا لبادہ اوڑھ کر اسلام آباد آئے ہیں۔

Advertisement

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بہتان لگانے والے کے ساتھ مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی ہیں جبکہ ہمارا اسلام یہ اجازت نہیں دیتا کہ کسی پر الزام تراشی کی جائے، مذہب کے تقدس کو سیاست میں نہ لایا جائےتواچھا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نےبہترین اداکاری کی، مدرسے کے بچوں کو ورغلا کراسلام آباد لایا گیا مگرمارچ کےشرکا سے بچوں کے جھولے بھی محفوظ نہ رہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کھلونا نہ بننے کا درست فیصلہ کیا ، سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے اور اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن ہمارے اقلیت اکثریت کی آواز ڈنڈے کے زور پر دبانا چاہتی ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان نےعمران خان کی ذات پر حملے کیے لہذا مولانا اداروں کو متنازعہ بنانےکی سازش بند کردیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version