Advertisement

سانحہ اے پی ایس کامتاثرہ طالبعلم پھربنا فخرِپاکستان

APS11

سانحہ اے پی ایس میں دہشت گردوں اور موت کو شکست دینے والے طالب علم احمد نواز نے ایک بار پھر پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق لندن میں سانحہ اے پی ایس کے بہادر زخمی اور ذہین طالب علم احمد نواز نے 2019کا لیگیسی ایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق احمد نواز کو کینزنگٹن پیلیس میں مدعوکیا گیا، جہاں انہوں نے شہزادہ ولیم سےبھی ملاقات کی۔

Advertisement

 

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں  سانحہ اے پی ایس میں موت اور دہشت گردوں کو شکست دینے والے طالب علم احمد نواز کو لندن میں ڈیانا ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا، جو کہ اس نو جوان کو نوجوانوں کی تعلیم کے حوالے سے ان کی خدمات پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔

Advertisement

برطانوی وزیراعظم کی جانب سے جاری کردہ خط میں انتہاپسندی کے خلاف احمد نواز کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا اس مہم میں احمدنواز نےگرانقدرکام کیا۔

اس کے علا وہ احمد نواز کو برطانیہ اور یورپ کا ینگ پرسن آف دی ایئر، ایشیا انسپائریشن ایوارڈ اور درجنوں دیگر ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔

مزیدپڑھیں،ہمیں اے پی ایس یاد ہے

واضح رہے 16 دسمبر 2014 کو پشاور آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں نے علم کے پروانوں کے بے گناہ لہو سے وحشت و بربریت کی نئی تاریخ رقم کرتے ہو ئے خون کی ہولی کھیلی تھی، جو کہ پا کستان کی تا ریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

اس دردناک سانحے اور دہشت گردی کے سفاک حملے میں 147 افراد شہید ہوگئے تھے، جس میں 132 بچے بھی شامل تھے تاہم زخمی ہونے والے طالب علم احمد نواز کو حکومت نے سرکاری خرچ پر 2015 میں علاج کے لیے برطانیہ بھیجا تھا، جہاں اُن کا علاج کوئین الزبتھ اسپتال میں ہوا، برطانوی ڈاکٹرز نے احمد نواز کا علاج کیا جس کے بعد وہ صحت مند زندگی کی طرف لوٹے اور پھر لندن میں ہی تعلیم کا آغاز کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version