Advertisement

حکومت نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کرکے رکھ دیا ہے،مولانا فضل الرحمان

Fazal ur rehman pc

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کرکے رکھ دیا ہے، اگر اگلا بجٹ بھی نااہلوں نے پیش کیا تو خدا نخواستہ پاکستان بیٹھ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان مالی بحران سے گزررہا ہے اورہم ایسی آئینی حکومت چاہتے ہیں جو آئین پاکستان کی عکاسی کرتی ہو۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ملک میں صرف انصاف دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ اس حکومت نے لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کر دیا ہے، سلیکٹیڈ حکومت نے نوکریاں دینے کا جھوٹ ووٹ لینے کے لیے بولا تھا۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی پالیسیوں میں تضاد ہے،ایک طرف کشمیرکی بات کرتےہیں اور دوسری طرف کرتارپورکے راستے بھارت سے پینگیں بڑھا رہے ہیں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم اس حکومت کو ایک دن بھی دینے کو تیار نہیں کیونکہ پوری قوم اس حکومت پر شرمندہ ہے اور ہم مزید بحران کی طرف نہیں جانا چاہتے اسلئے حکومت کو گھر بھیج کر رہیں گے۔

Advertisement

مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حج مہنگا ہوگیا اور سکھوں کیلئے پاکستان کی زیارت مفت ہوگئی یہ باتیں آصف زرداری نے کی تھیں توانہیں ملک دشمن کہا گیا تھا۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں پاکستانی سفارتکاروں کوہراساں کرنے پر وزارت خارجہ خاموش ہے، موجودہ حکومت ایسے واقعات پراحتجاج تک نہیں کررہی، ملک مزید نقصان برداشت کرنے کا متحمل نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version