انصارالاسلام کےچیف نےدھرنےمیں شرکت پرمعافی مانگ لی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمیعت علمائے اسلام ( جےیو آئی ) کے دھرنے میں شریک ہونے والے انصار الاسلام کے چیف اور سرکاری اسکول ٹیچرافسر محمد نے ایجوکیشن افسر سے معافی مانگ لی۔
تفصیلات کےمطابق ذرائع کاکہناہےکہ افسر محمد نے چھٹی کے دوران اسلام آباد دھرنے میں شرکت پر معافی مانگی ہےاورایجوکیشن افسرضلع کرم کو تحریری نوٹ بھی ارسال کیاہے۔
وضاحتی تحریرکےمطابق 4 ماہ کی چھٹی لی تھی جن کی منسوخی پراسکول میں حاضری دے دی تھی۔
انہوں نےمعافی مانگتے ہوئے لکھا کہ غلطی ہوگئی ہے، معافی چاہتا ہوں ،آئندہ ایسا نہیں کروں گا۔
واضح رہے افسر خان گورنمنٹ ہائی اسکول ضلع کرم میں اسلامیات کےٹیچر ہیں اور دھرنےمیں شریک سےمتعلق مشیرتعلیم خیبرپختونخوانےنوٹس لیتے ہوئے ان کی چھٹی منسوخ کر دی تھی اور انہیں اسکول رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
مشیرتعلیم خیبر پختونخوا ضیا اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ استاد بچوں کی تعلیم پر توجہ دینے کے بجائے سیاسی پارٹی کی ڈنڈا بردار فورس میں شامل رہا۔
ان کامزیدکہناتھاکہ اسکول رپورٹ نہ کرنے کی صورت میں افسر خان کو نوکری سے فارغ کیا جائے گا،تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اپنے اضلاع میں اساتذہ کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

