Advertisement

بول نیوز کی خبر پر پی آئی اے انتظامیہ کا ایکشن

پی آئی اے

زرائع پا کستان انٹر نیشنل ائیر لائن کے مطا بق شعبہ میڈیکل فنانس میں میڈیکل بلوں سے متعلق پی آئی اے انتظامیہ نے نئے احکامات دے دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بول نیوز کی جانب سے قومی ادارے پی آئی اے میں کرپشن کی نشان دہی کیے جانے پر سی ای او پی آئی اے نے ایکشن لیتے ہو ئے ایرمارشل ارشد ملک نے شعبہ میڈیکل فنانس کے ڈپٹی جی ایم محمد مسیح، منیجر اطہر انعام ملک کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

زرائع پی آئی اے کے مطابق ملازمین کے تمام میڈیکل بلز کمپیوٹر پر ای آرپی سسٹم کے ذریعے منظور کیے جائیں گے،ای آر پی کے زریعے ری امبرسمینٹ کے میڈیکل بلز جان بوجھ کر منظور نہ کرنے کی شکایات تھیں۔

پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق ای آر پی سسٹم کو ناکام بنانے اور مبینہ کرپشن کے لیے مینیوئل طریقے سے بھاری میڈیکل بلوں کی منظوری دی جاتی تھی جبکہ شعبہ میڈیکل فنانس کے افسران کے خلاف صرف من پسند افراد کے بھاری میڈیکل بلز منظوری کی شکایت سامنے آئی ۔

زرائع پی آئی اے بول نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے شعبہ میڈیکل فنانس نیا ڈپٹی جی ایم تعینات کرنے پر غورکر رہا ہے۔

Advertisement

ایف آئی اے شعبہ میڈیکل میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات بھی کر رہا ہے جبکہ شعبہ میڈیکل میں جعلی بلوں کے ذریعے پی آئی اے افسران کی ملی بھگت سے ادارے کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔

پی آئی اے زرائع کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسکی تحقیقات کر رہا ہے، بول نیوز نے شعبہ میڈیکل فنانس میں افسران کی شکایات کا معاملہ بھی اٹھایا تھا۔

وا ضح رہے کہ بول نیوز کی جانب سے قومی ادارے میں کرپشن کی نشان دہی کیے جانے پر سی ای او پا کستان انٹر نیشنل ائیر لائن نے ایکشن لیا تھا۔

اس کے ساتھ ساتھ ایرمارشل ارشد ملک نے شعبہ میڈیکل فنانس کے ڈپٹی جی ایم محمد مسیح، منیجر اطہر انعام ملک کے خلاف تحقیقات کا بھی حکم دیا ۔

بول نیوز سے خصوصی گفتگو میں سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ قومی ادارے میں کرپشن میں ملوث افسران کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
انہو ں نے مزید کہا کہ کسی کو بیرون ملک بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔

Advertisement

شعبہ میڈیکل فنانس میں کرپشن میں ملوث افسران کو بیرون ملک بھاگنے کی خبر بول نیوز پر نشر ہوئی تھی جس کے بعد پا کستان انٹر نیشنل ائیر لائن کے سی ای او نے فوری ایکشن لے لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version