ریئر ایڈمرل زاہد الیاس پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی تعینات

ریئر ایڈمرل زاہد الیاس کو پاک بحریہ کے بطور کمانڈر کراچی تعینات کردیا گیا ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب آج پی این ایس بہادر کراچی میں منعقد ہوئی۔ جس میں رئیر ایڈمرل زاہد الیاس نے وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے کمانڈر کراچی کا چارج لیا۔
کمانڈ سنبھالنے کے بعد رئیر ایڈمرل زاہد الیاس کراچی میں قائم پاک بحریہ کے تمام تربیتی یونٹس کے سربراہ ہوں گے۔
کمانڈ سنبھالنے کے بعد بعد رئیر ایڈمرل زاہد الیاس نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رئیر ایڈمرل زاہد الیاس کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج اور کمانڈر سنٹرل پنجاب کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
ریئر ایڈمرل زاہد الیاس پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔پاک بحریہ کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز(ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے کمانڈر سینٹرل پنجاب کی کمانڈ سنبھالی تھی۔
ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق بطور کمانڈر سینٹرل پنجاب بہاولپور سے لے کر وزیر آباد تک پاک بحریہ کی یونٹ اور ا سٹیبلیشمنٹ کے نگرانِ اعلیٰ اور کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہور ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

