Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریئر ایڈمرل زاہد الیاس پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی تعینات

Now Reading:

ریئر ایڈمرل زاہد الیاس پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی تعینات
Commander Karachi

ریئر ایڈمرل زاہد الیاس  کو پاک بحریہ   کے بطور کمانڈر کراچی تعینات کردیا گیا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈ کی تبدیلی  کی تقریب آج پی این ایس بہادر کراچی میں منعقد ہوئی۔ جس میں رئیر ایڈمرل زاہد الیاس نے وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے کمانڈر کراچی کا چارج لیا۔

کمانڈ سنبھالنے کے بعد رئیر ایڈمرل زاہد الیاس کراچی میں قائم پاک بحریہ کے تمام تربیتی یونٹس کے سربراہ ہوں گے۔

کمانڈ سنبھالنے کے بعد بعد رئیر ایڈمرل زاہد الیاس نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رئیر ایڈمرل زاہد الیاس کمانڈنٹ پاکستان  نیوی وار کالج اور کمانڈر سنٹرل پنجاب کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

Advertisement

ریئر ایڈمرل زاہد الیاس پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔پاک بحریہ کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں  ہلال امتیاز(ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے کمانڈر سینٹرل پنجاب کی کمانڈ سنبھالی تھی۔

ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق بطور کمانڈر سینٹرل پنجاب بہاولپور سے لے کر وزیر آباد تک پاک بحریہ کی یونٹ اور ا سٹیبلیشمنٹ کے نگرانِ اعلیٰ اور کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہور ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر