Advertisement

جمعیت علما اسلام بلوچستان نے پلان بی پر عمل شروع کر دیا

roads-plan B

جمعیت علما اسلام بلوچستان نے پلان بی پر عمل در آمد شروع کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سے کوئٹہ کراچی، کوئٹہ ڈی جی خان شاہراہ بلاک کی جائے گی، 18 نومبر کے بعد پورے صوبے کے لاک ڈاؤن کے ساتھ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جعمیت علماء اسلام ف کے اعلان کردہ پلان بی کے تحت اپوزیشن جماعتیں آج خضدار میں کوئٹہ کراچی اور لورلائی میں ڈی جی خان شاہراہوں کو بلاک کر رہی ہیں۔

پلان کے تحت 16 نومبر کو ژوب اور ڈیرہ مراد جمالی میں 17 نومبر کو کوئٹہ تفتان اور قلعہ عبداللہ شاہراہیں جبکہ 18 نومبر کو کوئٹہ گوادر اور کوئٹہ کراچی شاہراہیں بلاک کی جائیں گی۔

Advertisement
ذرائع کے مطابق پلان بی پر عمل درآمد سے حکومت پر تو کوئی اثر نہیں ہوگا۔ مگر عوامی مسائل کے حل کے لئے نکلنے والی جماعتوں کی جانب سے سڑکوں کو بلاک کرنے سے لوگ سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔

اپوزیشن والوں کا اس بارے میں کہنا ہے کہ عوامی مشکلات کے پیش نظر تمام شاہراہوں کو صبح سے شام تک بند کر رکھا جائے گا اور رات کو شاہراہیں ٹریفک کے لئے کھول دی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version