Advertisement

مارچ کو ملک گیر دھرنوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

ملکی

مولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ کو ملک گیر دھرنوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور موڑ پر14 دن سے بیٹھے شرکاء  پشاور موٹر وے چوک منتقل ہوجائیں گے جبکہ کل چاروں صوبوں کی قومی شاہراہیں بلاک کی جائیں گی۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانافضل الرحمٰن نے اسلام آباد میں موجودآزادی مارچ کے تمام کارکنوں کو فوری طور پر پنڈال میں جمع ہونے کی تاکید کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹرمولانا عطا الرحمٰن کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جلد اہم اعلان کرنے آ رہے ہیں، اس لیے کارکنان تمام کام چھوڑ کر پنڈال میں جمع ہو جا ئیں۔

ذرائع کے مطابق آزادی مارچ احتجاج کے پلان بی پر بلوچستان میں عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے،پلان بی کے تحت جمعیت علمائے اسلام ف کے کارکنوں کی جانب سے کوئٹہ چمن شاہراہ پر دھرنا جاری ہے، کارکنوں نے رکاوٹیں کھڑی کر کے کوئٹہ چمن شاہراہ ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کر دی ہے۔

Advertisement

چمن کوئٹہ شاہراہ کو کھولنے کے لیے انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے جو ناکام ہو گئے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ چمن ہڑتال مولانا فضل الرحمٰن کے حکم پر ختم کی جائے گی۔

جے یو آئی ف کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بلوچستان میں آزادی مارچ احتجاج کے پلان بی پر عملدرآمد شروع کیا گیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version