سرکاری ملازم بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کااہل نہیں

وزیراعظم کی معاون خصوصی اور چئیرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹرثانیہ نشترنے کہاہے کہ بی آئی ایس پی پروگرام سے8لاکھ افرادکوخارج کررہےہیں،یہ پروگرام نادارافرادکےلئےقائم کیا گیا تھا جس کی شفافیت کوہرممکن یقینی بنائیں گے۔
ثانیہ نشترنے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہاکہ یہ فیصلہ جامع پالیسی کے تحت کیا گیا، 10سال پہلے ایک سروے کے تحت ضرورت مندوں کا اندراج کیا گیا تھا،اب ان کے لیے نادرا کے ذریعے طریقہ کار بنایاگیا ہے۔
ثانیہ نشتر نے کہاکہ فیصلہ کیاگیاہےکہ سرکاری ملازم بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کااہل نہیں ہوسکتا،نادرا اہم ادارہ ہے ، ہر شخص کا تمام ڈیٹا محفوظ رکھتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کےلیےضرورت مند افراد کے تعین کا طریقہ بنالیا،غیر مستحق افراد کے نام نکالنے سے سالانہ 16ارب روپے کی بچت ہوگی ،غیر مستحق افراد کو 2011 سے ادائیگیاں کی جا رہی تھیں۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی کاکہناتھاکہ سرکاری ملازم کسی بھی صورت غربت کی کم سے کم سطح پر نہیں آسکتا،بی آئی ایس پی پروگرام سے 8 لاکھ 20 ہزار 165 افراد کو نکالنے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News