Advertisement

نیب آرڈیننس لانے کا مقصد این آر او دینا نہیں

نیب آرڈیننس

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس لانے کا مقصد این آر او دینا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس لانے کا مقصد کرپشن پر پردہ ڈالنا یا این آر او دینا نہیں، نیت پر شک نہ کیا جائے، نیب قوانین پر نظرثانی ن لیگ کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مسلسل انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے، بھارت میں کرفیو کا کوئی جواز نہیں، فی الفور ختم ہونا چاہئے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بغیر مطالعہ تنقید ہمارے ہاں روش بن گئی ہے، اپوزیشن کہہ رہی ہے معیشت کا پہیہ نہیں چل رہا، دوسری طرف اپوزیشن معاشی معاملات میں رکاوٹ ڈالتی ہے، معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات پر تنقید کی جاتی ہے، کسی کو رعایت یا این آراو دینا ہمارا مقصد نہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ نیب قانون پر نظرثانی پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کا مطالبہ تھا، کراچی شہر ملک کی انڈسٹریل حب ہے، وہاں گیس بحران سے پروڈکشن میں کمی ہو گی، وفاقی حکومت نہیں چاہے گی کہ پرڈوکشن بند ہو، وفاقی حکومت سندھ کیساتھ پورا پورا تعاون کرے گی۔

Advertisement

وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کو تیار تھی لگتا ہے بھارت کے دباؤ میں اس نے نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متنازع شہریت کے قانون کے خلاف بھارت بھر میں احتجاج ہو رہا ہے، دنیا بھر میں مودی سرکار کی ہندوتوا سوچ بے نقاب ہوگئی، اس وقت بھارت مکمل طور پر تقسیم نظر آ رہا ہے، بھارتی عوام سڑکوں پر ہیں۔

ایک سوال پر وزیرٍ خارجہ نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی کوشش رہی ہے کہ مسلم ملکوں کےدرمیان موجود غلط فہمیاں دور کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version