Advertisement

احتساب عدالت نے شہباز شریف کوطلب کرلیا

احتساب عدالت نے

لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 7 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

عدالت نے کہا شہباز شریف آشیانہ اقبال کرپشن ریفرنس میں مسلسل غیر حاضر ہیں، لیگی رہنما کی عدم پیشی کے باعث کارروائی متاثر ہو رہی ہے۔

احسن اقبال کو آج احتساب عدالت پیش کیا جائیگا

Advertisement

عدالت نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو آخری موقع دیا جاتا ہے، آئندہ حاضری یقینی بنائیں۔

یاد رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں شہباز شریف سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔

دوسری جانب سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال کوبھی آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 احسن اقبال کوگزشتہ دن نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں نیب راولپنڈی نے لیگی رہنما کو گرفتار کیا تھا۔

 ذرائع کے مطابق نیب احسن اقبال کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گا، نیب نے نارووال سپورٹس سٹی پراجیکٹ میں بے ضابطگیوں کے الزام میں احسن اقبال کو گرفتار کیا تھا۔

Advertisement

نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ احسن اقبال کو نارووال سپورٹس سٹی منصوبے میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے گرفتار کیا گیا، احسن اقبال کی گرفتاری کے احکامات چیئرمین نیب نے جاری کیے تھے جن کی تعمیل کی گئی ہے، گرفتاری سے سپیکر قومی اسمبلی کوبھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جا نب گرفتاری پر ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے گرفتاری کو بلا جواز قرار دے دیا۔

 گزشتہ دن سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال کوگرفتار کیا تھا، انھیں نیب نے نارووال اسپو رٹس سٹی کیس کی تحقیقات کےلئے طلب کیا تھا۔

راولپنڈی کے تفتیشی افسر نے نارووال میں مبینہ بدعنوانی کے معاملے کی تحقیقات کیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version