Advertisement

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ آج سبکدوش ہوجائیں گے

چیف جسٹس آصف

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے

چیف جسٹس  کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس ہوگا جس میں آصف سعید کھوسہ اپنا الوداعی خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد کل 21 دسمبر کو جسٹس گلزار نئے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیں گے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ نے رواں سال 18 جنوری کو چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالا تھا۔

دہشت گردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، آصف سعید کھوسہ

Advertisement

قابل ذکر با ت یہ ہے کہ انہوں نے چیف جسٹس بننے کے بعد کوئی ازخود نوٹس نہیں لیا۔

آصف سعید کھوسہ نے بطور چیف جسٹس آرمی چیف مدت تعیناتی کیس سمیت نواز شریف کی مشروط ضمانت سے متعلق بھی فیصلہ دیا۔
اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے پاناما اسکینڈل سمیت اہم مقدمات کی بھی سماعت کی۔

آصف سعید کھوسہ نے 2007 کی ایمرجنسی کے دوران پرویز مشرف کے خلاف اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا ساتھ دیا تھا اور فروری 2010 میں سپریم کورٹ کے جج تعینات ہوئے۔

پاکستان کے 26ویں چیف جسٹس سپریم کورٹ کے اس سات رکنی بنچ کا بھی حصہ تھے جس نے ملکی تاریخ میں پہلی بار منتخب وزیراعظم کو عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کا مجرم قرار دیا تھا۔

گزشتہ 19 سال کے عدالتی کیریئر میں آصف سعید کھوسہ نے 55 ہزار مقدمات کے فیصلے کر کے ایک منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔

Advertisement

یاد رہےکہ آصف سعید کھوسہ نے ممتاز قادری کی سزائے موت کو برقرار رکھا اور آسیہ بی بی کی اپیل سننے والے بینچ میں بھی شامل رہے۔

 

اس کے علا وہ پاناما کیس سننے والے پانچ رکنی بینچ کا بھی آصف سعید کھوسہ حصہ رہے اور انہوں نے اپنے اختلافی نوٹ میں مشہور اطالوی ناول گاڈفادر کا ڈائیلاگ لکھا ہر بڑی دولت کے پیچھے جرم کی ایک داستان چھپی ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version