Advertisement

پرویز مشرف کیس کا فیصلہ تہذیب اور اقدار سے بالاتر ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

مشرف کیس

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کیس کا فیصلہ تہذیب اور اقدار سے بالاتر ہے۔

تفصیلات  کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر  میجر جنرل آصف غفور نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنرل (ر) مشرف کیس سےمتعلق پہلےمختصرفیصلہ آیااب تفصیلی آیا، فیصلے سے متعلق پاک فوج کے خدشات درست ثابت ہوئےاور ایسا فیصلہ ماضی میں کبھی نہیں آیا۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر  نے کہا کہ پاک فوج ایک منظم ہے ، آج کےفیصلےمیں مذہب اورانسانیت سےبالاترالفاظ استعمال کیے گئے۔

میجر جنرل آصف غفور نے یہ بھی کہا کہ  وہ کام جودنیا کی کوئی قوم نہ کرسکی،پاک فوج نےعوام کیساتھ ملکرکر دکھایا اور ہم ملک کےلیےجانیں دینےکےحلف بردارہیں  جبکہ دشمن اوران کےسہولت کارکی بھی ہمیں سمجھ ہے۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ افواج پاکستان ایک ادارہ نہیں بلکہ خا ندان ہےجبکہ ہم اپنے ادارے کی عزت اور وقار کو ملک کی عزت ، وقار کے ساتھ برقرار رکھیں گے۔

Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دشمن کی کوشش رہی کہ پاکستان کوداخلی طورپرکمزورکیاجائے لیکن دشمن کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی اور اگرہم دہشت گردی کامقابلہ کرسکتےہیں توداخلی چیلنجزکابھی مقابلہ کرسکتےہیں۔

پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

میجر جنرل آصف غفور کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ملک کیلئے ہم نے بہت سی قربانیاں دی ہیں ، ہم اپنے بڑھتے ہوئے قدم کو پیچھے نہیں ہٹائیں گے اور اس استحکام کوہم کسی بھی صورت ریورس نہیں ہونے دیں گے ۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور  کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ لوگ ہمیں آپس میں لڑانےکی سازش کررہےہیں لیکن ہم بیرونی دشمنوں کوناکام کریں گے۔

 واضح رہے کہ آج ہی سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کا تفصیلی فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں انھیں سزائے موت دینے کی وجوہات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پرویز مشرف کو دفاع کا موقع دیا گیا، ملزم پر تمام الزامات ثابت ہوتے ہیں، دستاویزات میں واضح ہے ملزم نے جرم کیا، پرویز مشرف سنگین غداری کے مرتکب پائے گئے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version