Advertisement

قیام پاکستان کی مخالفت کر نے والوں کواحساس ہورہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

قیام پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ جو لوگ قیام پاکستان کی مخالفت کر رہے تھے انہیں آج احساس ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قائداعظم کے یوم ولادت کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ قیام پاکستان کی مخالفت کر رہے تھے انہیں آج احساس ہورہا ہے۔

Advertisement

میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ مخالفت کرنے والوں کیلئے یہ ایک نئی شروعات ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے قائد اعظم کی سالگرہ کی مناسبت سے اپنی ٹوئٹ میں اُن کے اقوال پر مبنی تصویریں بھی شیئر کیں۔

واضح رہے کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 144 واں یوم پیدائش آج 25 دسمبر کو انتہائی عقیدت واحترام اور ملی جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے۔

 دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاﺅں سے کیا گیا ،جس میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

Advertisement

یوم قائداعظم کی مناسبت سے آج لاہور سمیت ملک بھر میں سیمینار، کانفرنسز اور مذاکروں کا اہتمام کیا جا رہا ہے جن میں بابائے قوم کی مسلمانان ہند اور پاکستان کے قیام کے لئے کی جانے والی انتھک اور ناقابل فراموش خدمات کے اعتراف کے طور پر خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

بانی پاکستان محمد علی جناح کے 144 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی، گارڈ کے دستے میں خواتین کیڈٹس بھی شامل تھی جبکہ پروقار تقریب میں قومی نغموں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی نے فاتحہ خوانی کی، پھول چڑھائے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔

 اس موقع پر صدرپاکستان عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version