Advertisement

پرویزمشرف کی سزاپرچوہدری شجاعت کاردعمل

شجاعت

مسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت حسین کاسابق صدرپرویزمشرف کو سزا دینے پراہم بیان سامنےآگیا۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت نے پرویزمشرف کی سزا سےمتعلق عدالتی فیصلے پربیان دیتے ہوئےکہاہےکہ بارڈرپرجان کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے کھڑے ہرسپاہی کو دکھ ہوا ہے۔
مسلم لیگ ق کے رہنما نے کہا کہ پرویز مشرف کے علاوہ ہمیں فوج کے اس سپاہی کے احساسات و جذبات کی بھی تشویش ہونی چاہئے جو ہربارڈر، سیاچن اورایل او سی پرکھڑا دشمن کی ہرچال کا مقابلہ کررہا ہےاور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہاہے،دوردراز علاقوں پر اپنے فرائض انجام دینے والے اس فوجی پر کیا بیتے گی جب اس کے سپہ سالار کو غدارکہا جا رہا ہے۔

Advertisement

چوہدری شجاعت حسین کاکہناتھا کہ کسی بھی ملک کا آرمی چیف آسانی سے نہیں بنتا،مشرف ہو یا کوئی اور فوجی، جنرل کے عہدے تک پہنچنے کیلئے قابلیت،احساسات اورملک و قوم سے محبت کے جذبات اس میں کوٹ کوٹ کربھرے ہوتے ہیں۔
ان کاکہناتھاکہ 1947ء سے آج تک ہزاروں مثالیں ملتی ہیں جب ہمارے فوجی جوانوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں اور وطن عزیز کا دفاع کیا،کچھ لوگ اپنی جھوٹی اورجعلی قابلیت کی بنیاد پرعوام کو گمراہ کررہےہیں۔

Advertisement

سنگین غداری کیس، پرویزمشرف کو سزائےموت کاحکم

پرویز مشرف کی سزا سے متعلق چوہدری شجاعت حسین کا مزید کہناتھا کہ کچھ لوگ فوج کےخلاف اپنے ڈرائنگ رومزاورٹی وی شوزمیں بیٹھ کرمباحثوں کے دوران وہ اپنی جھوٹی قابلیت کواجاگر کرنےکی کوشش کرتے ہیں۔
چوہدری شجاعت حسین کاکہناتھاکہ مشرف نے دوجنگیں لڑیں، آج وہ لوگ ان کے خلاف غداری کا واویلا مچارہےہیں جنہوں نے ان سے حلف لیا،عوام کو گمراہ کن لوگوں سے ہوشیاررہنا چاہئے اور اپنے محافظوں کو اس طرح کے جھوٹے لوگوں سےمحفوظ رکھنا چاہئے۔
مسلم لیگ ق کے صدر نے مزید کہاکہ منفی پروپیگنڈے سے صرف اور صرف ہمارے دشمن ملک کو فائدہ ملتا ہےجو اس کا بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا گیا
غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،وزیراعظم شہبازشریف
Next Article
Exit mobile version