Advertisement

سانحہ اے پی ایس پانچویں برسی، خصوصی ترانہ جاری

اے پی ایس

سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کی پانچویں برسی کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سےخصوصی ترانہ جاری کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرسانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کو کبھی نہیں بھلایا جائے گا۔

https://www.youtube.com/watch?v=XWmkEFDjnl4

انہوں نےٹویٹرپرپیغام دیاکہ شہدا اوران کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشتگردی کو ناکام بنانے کےلیےہم نے طویل جدوجہد کی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے دیے گئےپیغام میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں دیرپا امن اور خوشحالی کےلیے متحد ہوکرآگے بڑھنا ہوگا۔

واضح رہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کی پانچویں برسی آج منائی جا رہی ہے ۔

سانحے میں شہید ہونے والے اپنے پیاروں کی یاد میں والدین اور پوری قوم کی آنکھیں آج بھی پرنم ہیں،اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں خصوصی دعائیہ تقریبات کاانعقاد کیاگیاہے ، شہدا کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ اور قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیاگیاہے۔

Advertisement

16دسمبر 2014ء کا دن، تاریخ میں سیاہ ترین دن کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

اس دن سفاک دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں وحشت اور بربریت کی انتہا کر دی اور 149 گھروں میں صف ماتم بچھا دی گئی۔

سانحہ اے پی ایس نے ملک سمیت دنیا بھر کے کروڑوں انسانوں کی آنکھوں کو نم کر دیا، پانچ سال پورے ہونے کے بعد آج بھی بچھڑنے والوں کا غم اسی طرح تروتازہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version