Advertisement

شرجیل میمن کی عبوری ضمانت منظور

شرجیل میمن کی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی پی رہنما شرجیل میمن کی 5 لاکھ روپے کے مچلکوں پررہائی کےاحکامات جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ روشن پروگرام کے تحت سولر لائٹس کی تنصیب کے منصوبے کا ٹھیکہ دینے میں مبینہ کرپشن کی نیب انکوائری میں شرجیل میمن کی 5 لاکھ روپے کے مچلکوں پررہائی کےاحکامات جاری کردیئے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس لبنی سلیم پرویز پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بنچ نے پی پی رہنما اور سابق وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن کی یکم جنوری تک عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا۔

بیمار لندن جا کر صحت مند ہو جاتے ہیں

ذرائع کے مطابق عدالت نے فیصلے میں شرجیل میمن کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کی ہدایت کی ہےاور درخواست ضمانت پرنیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم جنوری تک جواب بھی طلب کیا ہے۔

Advertisement

اسی نیب انکوائری میں سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ بھی عبوری ضمانت پر ہیں جبکہ 4 ملزمان اور 2 کمپنیاں 29 کروڑ روپے میں پلی بارگین کر چکی ہیں۔

واضح رہے کہ آج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایل این جی کیس میں مفتاح اسماعیل کو ضمانت پر رہا کر نے ک حکم بھی دے دیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایل این جی کیس میں مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت منظور کر لی، ن لیگی رہنما کو ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایل این جی کیس میں زیر حراست مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مفتاح اسماعیل کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ ہے، گواہوں کو بھی دھمکی دی جا رہی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ مفتاح اسماعیل کو پابند کرتے ہیں کہ رہائی کے بعد روزانہ تفتیشی کو فون کریں گے بعد ازاں عدالت نے مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version