Advertisement

آصف زرداری کی طبعیت خرابی کا معاملہ

Asif and Faryal

جعلی اکاؤنٹس میں گرفتار آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور کی بھی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی سپیشل بینچ آج دونوں درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

اسپتال زرائع کے مطابق آصف زرداری کی کمر اور گردن کے درد میں بہتری آئی ہے جبکہ ان کی خصوصی تھراپی بھی جاری ہے۔

Advertisement

اسپتال زرائع کے مطابق سابق صدر کا بلڈ پریشر نارمل ہے جبکہ شوگر تاحال کنڑول نہ ہو سکی جبکہ شوگرلیول پر ہے تاہم سابق صدر کے آج کلینکل ٹیسٹ کئے جائے گے۔

وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے دائر الگ الگ درخواستوں میں وفاق اور نیب کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے فراڈ کے الزام میں گرفتاری کو 5 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن نیب کچھ ثابت نہ کرسکا اور درخواست گزار کو جیل حکام کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔

آصف زرداری سے متعلق کہا گیا کہ درخواستگزار مختلف قسم کی بیماریوں کے شکار ہیں اور انہیں 24 گھنٹے طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے۔

Advertisement

استدعا ہے کہ عدالت طبی حالات کی سنگینی کے پیش نظر درخواست ضمانت منظور کرے۔

ذرائع کے مطابق فریال تالپور کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ ایک سپیشل بچی کی ماں ہیں اور اس کی دیکھ بھال کیلئے ضمانت پر رہائی کی منظوری دی جائے۔

واضح رہے کہ سابق صدرآصف زرداری کی طرف سے 2 جبکہ فریال تالپور کی طرف سے ایک ریفرنس میں ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواستیں دی گئی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version