شاہ محمود قریشی کا لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر اظہار تشویش

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیراور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پرتشویش اورمایوسی کا اظہارکیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے،بھارت کی طرف سے کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمو د قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیرکی صورتحال پردوروزقبل ویڈیو پیغام کے ذریعے اظہارتشویش کیا۔
12 دسمبر کو خط کے ذریعے سلامتی کونسل کو تحفظات سے آگاہ کیا، نئے شہریت بل کیخلاف 10 سے زیادہ بھارتی ریاستوں میں احتجاج ہو رہا ہے، بھارتی اپوزیشن بھی سراپا احتجاج ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ تمام اقلیتیں خصوصاً مسلمان شہریت بل کیخلاف مظاہرے کر رہے ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں 39 دن سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے، صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے۔
وزیرخارجہ شا ہ محمو د قریشی کا کہنا ہےکہ بھارت لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، دوروزقبل بھارت کو متنبہ کیا تھا کہ پاکستان امن پسندملک ہے، بھارت کی طرف سےکسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ روزپاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیا، عالمی برادری مودی حکومت کےخطرناک کھیل کانوٹس لے۔
ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ جاری ہے،آئی ایس پی آر
واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق بھارت کی ایل اوسی پراشتعال انگیزی کاسلسلہ جاری ہے مگر پاک فوج کے مستعدد جوان اس کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔
لائن آف کنٹرول کے دیوا سیکٹر پر بھارت نے اشتعال انگیزی شروع کی تو پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی کئی چیک پوسٹیں تباہ کیں اور اُسے بھاری جانی نقصان بھی پہنچایا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آزادی کشمیر کے علاقے وادی نیلم،کیرن میں فائرنگ کابڑا تبادلہ نہیں ہوا، اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے بے بنیاد خبریں نشر کی۔
Intermittent CFVs by Indian Army continue along LOC, being befittingly responded. In response to CFV in Dewa Sector reports of damage to Indian posts and heavy casualties to Indian soldiers. No major exchange of fire in Kiran or Neelum valley as being propagated by Indian Media.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 21, 2019
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

