Advertisement

نیب احسن اقبال کیخلاف ثبوت نہیں پیش کرسکی

سیاسی انتقام

سابق وزیراطلاعات اورمسلم لیگ نواز کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نیب احسن اقبال کیخلاف ثبوت نہیں پیش کرسکی، پیپلزپارٹی دورکےمنصوبےمیں احسن اقبال سےتفتیش کی جارہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق مریم نواز کاکہناتھا کہ ن لیگ کے تمام سپاہی ڈٹ کرکھڑے ہیں، لیگی رہنماؤں نےپاکستان سےدہشتگردی ختم کی اب حکومت کے کھوکھلے وعدے ن لیگ پورے کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ احسن اقبال کیخلاف مردہ منصوبہ استعمال کیاگیا، حکومت اختیارات کابے جااستعمال کررہی ہے، اختیارات کا غلط استمعال سلیکٹڈ وزیراعظم کر رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے مزیدکہاکہ نارووال اسپورٹس کمپلیکس کی منظوری احسن اقبال نے نہیں دی بلکہ پیپلز پارٹی کے دور میں یہ منصوبہ منظور ہوا تھا۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ نارووال اسپورٹس کمپلیکس کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں، اس مرے ہوئے منصوبے کو احسن اقبال نے زندہ کردیا ہے۔

Advertisement

چیئرمین نیب کو پشاور میٹرو نظر نہیں آیا، عمران خان فارن فنڈرنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، موجودہ وزیراعظم پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو احسن اقبال کی گرفتاری سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، ن لیگ ڈرنے والی اور نہ ہی بکنے والی جماعت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں احسن اقبال کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

 سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، گزشتہ دن نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں نیب راولپنڈی نے انھیں گرفتار کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے احسن اقبال کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جبکہ نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی پراجیکٹ میں بے ضابطگیوں کے الزام میں احسن اقبال کو گرفتار کیا تھا۔

لیگی رہنما احسن اقبال گرفتار

Advertisement

نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے گرفتار کیا گیا، احسن اقبال کی گرفتاری کے احکامات چیئرمین نیب نے جاری کیے تھے جن کی تعمیل کی گئی ہے، گرفتاری سے سپیکر قومی اسمبلی کوبھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دن سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال کوگرفتارکیا تھا، انھیں نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس کی تحقیقات کےلئے طلب کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version