Advertisement

شہباز شریف کی ڈکلیئر جائیدادیں سیل کرنا زیادتی ہے، احسن اقبال

حکومت

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے جن جائیدادوں کو ڈکلیئر کیا ہوا ہے، انہیں سیل کرنا زیادتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کی پراپرٹی شہباز شریف کو وراثت میں ملی، جو ڈکلیئر بھی ہے اسلئے ہم شہبازشریف کے خلاف من گھڑت کہانی اور کاروائی کی مزمت کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری نےکہا کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ محاذ آرائی اور ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھانا چاہتی ہے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ ہمیں حکومت کی نیت پر انہیں شک ہے، حکومت آرمی چیف کے نوٹس کے ساتھ کھیل رہی ہے، وہ سنجیدہ ہوتی تو اپوزیشن کے ساتھ تدبر کا رویہ اپناتی۔

Advertisement

مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کے ممبران اور چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں میرٹ پر آگے بڑھ رہے ہیں جبکہ آرمی چیف ایکسٹینشن پر اپوزیشن جماعتوں کے مشورے اور حکومتی رویے دیکھ کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  حکومت قومی اداروں کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے، وہ ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھانا چاہتی ہے۔

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی کو بات کرنی ہے تو خود آمنے سامنے بیٹھ کر بات کرے کیونکہ عمران نیازی کے وزیروں سے اب بات نہیں ہوگی۔

Advertisement

واضح رہے کہ لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی تنزلی ایک ڈراونا خواب بن چکی ہے۔ 10 لاکھ افراد بے روزگار ہوگئے ہیں اور وزیر اعظم اپنی معاشی کابینہ کو مبارکباد دپیش کر رہے ہیں ۔

احتساب کےحوالےسےاحسن اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کی پکڑسےبچاوپی ٹی آئی میں شامل ہونےکے انجکشن ہیں ۔ پی ٹی آئی کے قطرے بھی پی لیں تو احتساب سے بچ جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version