عمران صاحب گھبرانا شروع کر دیں!

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب گھبرانا شروع کر دیں، یہ عوام کا آپ کیلئے پیغام ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب گھبرانا شروع کر دیں، یہ عوام کا آپ کیلئے پیغام ہے، ایک سال میں معیشت کو کم از کم 26 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جھوٹ اور نالائقی ثابت ہونی نہیں، ہوچکی ہے، عمران خان صاحب، آپ آئی ایم ایف جا نہیں رہے، جاچکے، ایک سال میں تاریخی 11 ہزار ارب قرض لیا گیا۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہ کہ آلو، پیاز، ٹماٹر، دالیں، روٹی، مہنگی ہونی نہیں، ہوچکی ہے، ایک کروڑ نوکریوں کا اعلان کیا، 25 لاکھ نوکریاں چھین چکے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا گیس 200 اور بجلی 100 فیصد مہنگی ہو چکی، گیس، بجلی اور دوائیوں کے بِلوں میں ڈاکہ ڈالا جاچکا، ہسپتالوں میں مفت علاج اور دوائیاں بند ہوگئیں۔
ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے کم ہو کر 2.5 فیصد ہو چکی، ٹیکس وصولیوں میں ریکارڈ 162 ارب کا خسارہ ہو چکا ہے، پشاور میں ایک ارب درخت لگنے تھے مگر نہیں لگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

