Advertisement

شیڈول کے باوجود سی این جی اسٹیشن نہیں کھلے

کراچی میں شیڈول کے باوجود آج سی این جی اسٹیشن نہیں کھل سکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گیس اسٹیشن کے مالکان کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشن نہیں کھلیں گے، گیس پریشر نہیں اس لیے سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ہے،سی این جی اسٹیشن آج 24 گھنٹے کے لیے بند کیے گئے ہیں جبکہ کل شیڈول کے مطابق سی این جی بند رہے گی۔

دوسری جانب پنجاب میں انڈسٹریز کو گیس کی فراہمی 10 روز بعد بحال ہوگئی، گیس کی فراہمی کے بعد صنعتی پہیہ بھی چل پڑا۔

سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

Advertisement

ذرائع کے مطابق سوئی ناردن گیس کے نوٹی فکیشن کے بعد آج صبح سے پنجاب کی صنعتوں کو گیس کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے، 10 روز تک معطل رہنے والی گیس کی سپلائی بھی شروع ہوئی توصنعتی پہیہ بھی چل پڑا۔

فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں انڈسٹریز کو دس روز سے گیس کی فراہمی معطل تھی اور صنعت کار مہنگے متبادل ذرائع سے پیدواری عمل جاری رکھے ہوئے تھے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سی این جی سیکٹرز کواب بھی گیس کی بندش کا سامنا رہے گا۔

دوسری طرف فیصل آباد،گوجرانوالہ ،ملتان، بہاولپور، جھنگ، سرگودھا سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں گھریلو صارفین گیس کی عدم فراہمی پر سخت پریشان ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ان شہروں میں گھروں میں صبح ہوتے ہی گیس کی بندش سے معمولاتِ زندگی متاثر رہتے ہیں۔

ادھردوسری جانب سندھ کے کئی شہروں میں بھی گیس بحران سے گھریلو صارفین کو سخت مشکلات کاسامناکر ناپڑ رہا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ شہر کراچی میں ہفتے بھر سے جاری سی این جی بندش جاری ہے جو کہ خاتمے کا نام نہیں لے رہی ہے۔

صارفین کہتے ہیں کہ گیس بندش سے معمولات زندگی تباہ ہوگئی ہے،  آنے جانے کا ارادہ کریں تو سی این جی کا خیال بڑھتے قدم روک دیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’تعلقات میں تاریخی موڑ؛ پاک سعودی دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کے اتحاد کا پیغام‘‘
  کیا 17 ارب ضائع ہو گئے؟ سکھر بیراج کے نئے گیٹوں میں خامیاں سامنے آگئیں
شہر قائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان
پاک سعودی دفاعی معاہدہ؛ پاکستان علماء کونسل نے اہم اعلان کردیا
احسن اقبال نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دے دیا
دہشتگرد افغان سرزمین کو سرحدپار دراندازی کیلئے استعمال کررہے ہیں، پاکستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version