اپوزیشن اپنےرویوں میں نرمی لائیں

وفاقی وزیر برائےسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری کاکہناہےکہ حزب اختلاف کا الیکشن کمیشن کی تشکیل پرسپریم کورٹ جانا بدقسمتی ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سایٹ پرفواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کا الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے میں سپریم کورٹ کو رجوع کرنا بد قسمتی ہوگی۔
وزیرسائنس نے کہا کہ اگر سیاسی رہنما اتنے ناپختہ ہیں کہ الیکشن کمیشن کیلئے ایک شخص پر اتفاق نہیں کرسکتے تو وہ ملک کے بڑے مسائل پر کیا اتفاق رائے پیدا کریں گے۔
فواد چوہدری نےکہا کہ فریقین اپنےرویے میں نرمی لائیں اور فیصلہ کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن کو جلد از جلد فعال بنانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس کے باعث الیکشن کمیشن کو دانستہ طور پر غیر فعال رکھنا چاہتے ہیں، اس لئے الیکشن کمیشن کو جلداز جلد فعال بنانے کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

