شہبازشریف بادشاہ آدمی ہیں

شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شہبازشریف بادشاہ آدمی ہیں، وہ نواز شریف کے ساتھ بطور ٹوکن گئے ہیں، جب یہ لندن جاتے ہیں تو کوئی نیا شگوفہ کھلاتے ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج رات سے فریٹ ٹرینوں کا 10 فیصد کرایہ کم کر رہے ہیں، ریلوے سے بغیر ٹکٹ سفر کا خاتمہ کر دیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ سانحہ تیز گام متاثرین کو آئندہ ہفتے سے پہلے ادائیگیاں کر دی جائیں گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہورسےکراچی6گھنٹےاورپنڈی سےکراچی8گھنٹے میں پہنچیں گے، یہ 1872 کلومیٹر کا نان اسٹاپ ٹریک ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ سانحہ تیزگام متاثرین کواگلےپیرسےپہلےامدادی رقم مل جائےگی۔
شیخ رشید نے کہا کہ دنیا بھر میں فریٹ ٹرینیں منافع دیتی ہیں،ا یم ایل ون منصوبےسےایک لاکھ لوگوں کوروزگارملےگا، آج رات12بجےکےبعدفریٹ ٹرین کاکرایہ10فیصدکم کررہےہیں، مال گاڑیوں کے ہدف کو تاریخی ہدف بنانا چاہتے ہیں۔
شیخ رشید نے دعوی کیا کہ ریلوےکاخسارہ3سال میں ختم کردیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

