Advertisement

پاکستان کوالالمپور اسلامی کانفرنس میں شرکت سے دستبردار

کوالالمپور کانفرنس

پاکستان سعودی دباؤ میں آکر ملائیشین دارالحکومت میں ہونے والی کوالالمپور اسلامی کانفرنس میں شرکت سے دستبردار ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان  نے ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کو ٹیلیفون کر کےکوالالمپور میں  ہونے والی کے ایل سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے سےآگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے معاملے میں غیر جانبدار  رہنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مہاتیر محمد کو کانفرنس کے انعقاد پر سعودی تحفظات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر  ڈاکٹر مہاتیر محمد نے  سیاسی سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی پوزیشن کو تسلیم کیا اور کہا کہ وہ پاکستان  کی مجبوریاں  سمجھ سکتے ہیں۔

مہاتیر محمد کا مزید کہنا تھا کہ و ہ جلد  خود سعودی عرب جا کر سعودی قیادت کے  تحفظات دور کریں گے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اسلامی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ سعودی عرب کی جانب سے اسلامی کانفرنس پر اعتراض کے بعد کیا۔

کوالالمپور کانفرنس میں  پاکستان سے کسی بھی شخصیت کوملکی  نمائندگی کے لئے نہیں بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اس وقت سوئٹزرلینڈ کے شہر جینوا میں موجود    ہیں جہاں وہ عالمی مہاجرین فورم  کے اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔

اس سے قبل یہ امکان ظاہر  کیا جارہا تھا وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کی جگہ کوالالمپور سمٹ میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز  وزیراعظم عمران خان کو مہاتیر محمد کی جانب سے ملائیشین پروٹون گاڑی بطور تحفہ  بھیجی گئی ہے۔ جسےعمران خان کو بطور تحفہ دینے کی تقریب ملائیشین ہائی کمیشن میں منعقد ہوئی۔

وزیراعظم کو تحفہ میں دی جانے والی گاڑی کی قیمت 98 ہزار 400 ملائشین رنگٹ (پاکستانی تقریبا 38 لاکھ) ہے۔

اس موقع پر ملائیشین ہائی کمشنر نے کہا کہ یہ گاڑی ایک بھائی کی طرف سے دوسرے بھائی کو تحفہ ہے۔

Advertisement

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے گاڑی کی پیداوار پاکستان میں شروع کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اورملائیشیا کے مابین مضبوط اور گہرے تعلقات ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version