Advertisement

پرویزمشرف شدیدعلالت کےباعث اسپتال منتقل

مشرف

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف شدید علالت کا شکارہوگئے ہیں جس کے باعث انہیں دبئی کے اسپتال میں داخل کروادیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اورریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے بارے میں ذرائع نے اطلاع ہے کہ انھیں شدید علالت کی حالت میں دبئی کے ایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال  رہےکہ دو ماہ قبل پرویزمشرف کی ایک میڈیکل رپورٹ میں انکشاف کیا گیاتھا کہ پرویز مشرف کو ایک جان لیوا بیماری لاحق ہے۔

ذرائع سے موصول ہونے والے تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ کے مطابق سابق صدر کو ’امیلوئی ڈوسس‘ نامی خطرناک بیماری لاحق ہوئی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پرویزمشرف کاروزانہ کی بنیاد پرعلاج نہ ہونے سے جان کا خطرہ ہوتا ہے۔

خیال رہےکہ پرویز مشرف دل اور بلڈپریشر کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں، ان کا علاج برطانیہ کے 2 اسپتالوں کے ساتھ مل کر کیاجارہا ہےجبکہ علاج اور تھراپی کاعمل روزانہ کی بنیاد پرایک سال جاری رہےگا۔

Advertisement

بعد ازاں میڈیکل سرٹیفکیٹ کی تصدیق دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ سے کرائی گئی تھی، رپورٹ کے مطابق پرویزمشرف کو لا حق بیماری ایک جان لیوا بیماری ہے۔ ’امیلوئی ڈوسس‘ ایک کم یاب اور خطر ناک مرض ہے جو جسم کے اعضا اور ٹشوز میں امیلوئیڈ نامی ناقص پروٹین کی پیداوارسے لاحق ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اعضا اور ٹشوز درست طور پر کام نہیں کر پاتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version