Advertisement

عمران خان پاکستان کو ’قائد کا پاکستان‘ بنانے کے لیے کوشاں ہیں، ڈاکٹرفردوس

قائد کا پاکستان

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان’سٹیٹس کو ‘ کا مقابلہ کرتے اور قانون کی حکمرانی یقینی بناتے ہوئے پاکستان کو قائد کا پاکستان بنانے کےلئے کوشاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وہ آج قائداعظم کےیوم پیدائش اورکرسمس کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ِ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بدعنوانی و اقرباپروری کے خاتمے اور ملک میں قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کےلئے اقدامات کررہے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آئینی اصلاحات شروع کرکے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔

بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے مقصد کےلئے پرعزم رہتے ہوئے ناممکن کو ممکن کردکھایا۔

ملکی ترقی کےلئے مسیحی برادری سمیت اقلیتوں کی خدمات کااعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اقلیتوں نے قیام پاکستان اور تعمیر پاکستان میں اہم کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے تبدیلی کا عملی طور پر آغاز کیا ہے،حق دار کو حق لوٹانا پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا اہم جزو ہے۔عمران خان لیڈر کے طور پر عوام کیلئے پالیسیاں بنا رہے ہیں۔ آج کے دن اقلیتوں کو مبارک باد جنہوں نے نیاپاکستان بنانے میں ساتھ دیا۔

Advertisement

وزیراطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ پانچ سالہ اقتدار کیلئے فرنٹ مین دوستوں کو نوازنا ہمارا مقصد نہیں ہے۔پانچ سال میں بینکوں کو لوٹنا ،سب کو خوش کرنا توماضی میں ہوا لیکن عمران خان ایسا نہیں کریں گے ، عمران خان کو عوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version