Advertisement

فردوس عاشق،شہباز شریف پربرس پڑیں

shahbaz firdous

فردوس عاشق اعوان اِن ہاؤس تبدیلی کی بات کرنے پر مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف پر برس پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی کا بیان بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے۔

Advertisement

 

فردوس عا شق نے کہا کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف ہیں لیکن فیصلے کوئی اور کرتا ہے، لہذا پہلے شہباز صاحب اپنی پارٹی کے اندر اِن ہاؤس تبدیلی لے آئیں۔

معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی صدر سے بہتر ہے کہ پہلے وہ اپنی پارٹی کے حقیقی صدر بن جائیں، حکومت میں اِن ہاؤس تبدیلی کی شوبازی نہ کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف پارلیمان میں آکر قانون سازی کی ذمے داری پوری کریں، چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے معاملے میں اپوزیشن کو جس ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ، شہباز شریف وہ شاید بھول گئے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو اور مولانا بھی پارلیمان کی بالادستی کے اپنے دعوؤں پر عمل کریں اور پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق اپنی جماعتوں کو یرغمال نہ بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version