Advertisement

مسیحی برادری آج اپنا مذہبی تہوار کرسمس منا رہی ہے

مسیحی برادری

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار انتہائی جوش وخروش سے منارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس دن کی مناسبت سے کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات منعقد ہوئیں جہاں مسیحی برادری نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔

دنیابھرمیں کرسمس کاآغاز!عیسائی برادری کومبارکباد

اس موقع پر ملکی ترقی، قیام امن، سلامتی اور خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Advertisement

پولیس سمیت دیگر قانون کرنے والے اداروں کی جانب سے کرسمس کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کرسمس کے موقع پر تقریبات منعقد کرکے ملکی ترقی اورخوشحالی کے لیے دعائیں مانگی جائیں گی۔

کرسمس کے تہوار پر گرجا گھروں کو برقی قمقموں اورپھولوں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے سجایا دیا گیا ہے جبکہ مرد وخواتین اور بچوں نے مذہبی تہوار کے حوالے سے خریداری بھی کی۔

صدر پاکستان کی مسیحی برادری کو مبارکباد

کرسمس کے موقع پرصدر پاکستان عارف علوی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری کی ملک کی ترقی واستحکام کے لیے گراں قدرخدمات ہیں۔

وزیراعظم پاکستان کی مسیحی برادری کو مبارکباد

Advertisement

 وزیراعظم عمران خان نے بھی مسیحی برادری کو کرسمس پرمبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

چرچز کی طرف آنے والے راستوں پر پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ عبادات کے لئے آنے والے افراد کو خصوصی تلاشی کے بعد چرچز کے اندر داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔

گوجرانوالا میں 12 بجتے ہی گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کے ساتھ آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔

واضح رہے کہ مسیحی برادری حضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت کی خوشی میں ہرسال 25دسمبر کو کرسمس کا تہوار مناتی ہے، جس میں عیسائی برادری کی جانب سے گرجا گھروں اور رہائشی عمارتوں کو برقی قمقموں اور پھولوں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version